امریکی سینیٹرزکا سعودی عرب کو اسلحہ فروخت سے انکار

امریکہ کے سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی بھرپور الفاظ میں مخالفت کر دی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ریاض یمن کی جنگ متنازعہ کردار ادا کر رہا ہے۔
امریکی سینٹرز نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کے اسلحے کی تجویز کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا ہے ، یہ تجویز ریپبلکن جماعت کے رینڈ پاؤل اور مائیک لی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
دوسری جانب امریکا کے دیگر قانون ساز تصورکرتے ہیں کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم شراکتدار ہے،سعودی عرب کے یمن جنگ میں ملوث ہونے پرشدید الفاظ میں تنقید کی گئی ہے۔
سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی منصوبہ بندی اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے احکامات سے بالکل مخالف ہے، جنہوں نے ریاض کے اتحاد اور حوثی باغیوں کی تحریک سے یمن میں جنگی جرائم بڑھنے کی دستاویز پیش کی ہے۔
