سابق امام کعبہ سعودی فلم میں جلوہ افروز

حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی بھی نظر آئے ، سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے۔
سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے جس پروموشنل ویڈیو میں حصہ لیا ہے ، اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے مختصر اشتہاری ویڈیو میں ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے اس ٹوئٹ کے نیچے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جا سکتا ہوں؟
