2 سال بعد پہلی پاکستانی فلم کھیل کھیل میں ریلیز

پاکستانی فلم کھیل کھیل میں کی ریلیز کے ساتھ ہی ملکی سینما انڈسٹری کی بحالی شروع ہو گئی ہے ، مقامی سینماؤں میں دو سال بعد کوئی فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔

کرونا کی وبا کے باعث مارچ 2020 کے آغاز میں سینما بند کر دیئے گئے تھے جو اکتوبر 2021 کے وسط تک بند رہے تھے ۔ملک میں سینما کھلنے کے تین ہفتوں بعد 19 نومبر کو پاکستان بھر میں فلم ساز نبیل قریشی کی پولیٹیکل تھرلر فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز کی گئی ہے ۔

پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، گجرات اور ملک کے دیگر شہروں کے سینماؤں میں ریلیز کیا گیا ہے ، تاہم سینماؤں میں اتنا زیادہ رش نہیں دیکھا جا رہا ۔حالیہ دور میں متنازع مسئلے پر بنائی جانے والی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

Back to top button