آن لائن سافٹ ویئر کی تنصیب سے ٹیکس نیٹ توسیع کا فیصلہ

ٹیکس چوری روکنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے بڑا قدم،آن لائن انٹیگریشن آف بزنس کے تحت سافٹ ویئر کی تنصیب سے  ٹیکس نیٹ توسیع کا فیصلہ کرلیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف کمپنیوں، ایلیٹ کلب، صحت و تعلیم  کے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار،جم کلبوں، ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر، سلیمنگ کلینکس کو بھی منسلک کیا جائے گا

ترجمان ایف بی آر کے مطابق  لاہور جمخانہ، اسلام آباد کلب، چناب کلب، رائیل پام لاہور،کراچی جمخانہ اور پولو کلب،منی چینجرز، فاریکس ڈیلرز اور غیر ملکی کمپنیوں،تمام بڑے ہسپتال، لیبارٹریز اور نجی سکول کالجز میں بھی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا

میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریز، کلینکس اور پریکٹشنرز بھی نئے سسٹم کے پابند ہونگے۔اطلاق یکم جولائی 2024 سےہوگا۔

ترجمان کے مطابق سافٹ ویئر کی تنصیب سے نئی کمپنیاں اور افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ ویئر ایف بی آر سے منسلک ہوگا۔سافٹ ویئر کی تنصیب سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی چوری پر قابو پایا جائے گا۔کمپنی ملازمین کی تعداد اور دیگر کواِئف ایف بی آر کو دینا ہونگے۔

ایف بی آر کے مطابق سافٹ ویئر کیلئے لاِئسنس ایف بی آر کی نامزد کردہ کمیٹی فراہم کرے گی45مربع فٹ سے کم جگہ پر قائم نان اے سی ہوٹل و موٹلز پر اطلاق نہیں ہوگا۔نان اے سی چھوٹے ریسٹورنٹس پر بھی سافٹ نصب نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button