آپ کو نکاح کی اتنی جلدی کیوں تھی قوم کو وجہ تو بتادیں، خاور مانیکا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ آپ کو نکاح کی اتنی جلدی کیوں تھی؟ قوم کو وجہ تو بتادیں۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا اسلام آباد میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند مخصوص گروپس نے 4 سال سے میرے خاندان کو برا بھلا کہا۔خاور مانیکا نے عدت کیس کی شرعی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اور عمران خان اور بشریٰ اس کا حصہ ہیں۔
خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر میں طلاق ہوتو جلدبازی نہیں ہوتی۔ اگر طلاق ہوگئی توکیا برا تھا کہ نکاح کےلیے رک جاتے؟
خاور مانیکا نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا نکاح نہیں ہوا۔پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا نکاح کی خبر غلط تھی۔انہوں نے کہا کہ عدت پوری ہونےکےبعد نکاح کر لیتی،رک جاتی۔آپ کو نکاح کی اتنی جلدی تھی قوم کو وجہ توبتادیں۔
خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری نکاح کیس کے مجرم ہیں،نکاح کا جھوٹ چھپا کرمغربی ممالک کی مثال دیتےہیں۔
