بجلی کے بل قوت برداشت سے باہر ہوچکے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کےلیے بھاری ٹیکس روگ بن چکا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی نچلے و متوسط طبقے کی قوت برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی نچلے و متوسط طبقے کی قوت برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس روگ بن چکا،لوگ پریشان حال ہیں،اس کا حل نکالناپڑے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غربت میں کمی کےلیےوزیر اعظم شہبازشریف کی شبانہ روز کوششیں رائیگاں نہیں جانی چاہئیں۔

Back to top button