اداکارشان بھی ٹیکس نادہندہ نکلے

معروف ہدایت کار اور اداکار شان بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے لبرٹی چوک میں اداکار شان کی گاڑی روک لی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے، اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے لبرٹی چوک لاہور میں جنرل ہولڈ اپ کر رکھا تھا کہ فلم اسٹار شان اپنی اہلیہ آمنہ کے ہمراہ گاڑی نمبر ایل ای سی 936 پر جا رہے تھے، ٹیکس حکام نے جب فلم اسٹار شان کی گاڑی کے نمبر کو سسٹم میں فیڈ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شان نے دو سال سے گاڑی کے ٹوکن جمع نہیں کرائے جس کی رقم 29 ہزار 200 روپے بنتی ہے۔
