اداکارہ ریحانہ صدیقی انتقال کر گئیں

ماضی کی معروف اداکارہ ریحانہ صدیقی دو روز پہلے برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔ریحانہ صدیقی نے پی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے ایک فلم میں بطور ہیروئن بھی کام کیا لیکن زیادہ تر سپورٹنگ رول کئے۔

فلم "محبت رنگ لائے گی” میں انہوں نے اداکارہ محمد علی کی بہن کا رول ادا کیا تھا۔ ریحانہ صدیقی معروف اداکارہ طلعت صدیقی کی بہن، اور اداکارہ عارفہ صدیقی اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ تھیں۔

وہ ریحانہ اورنگزیب کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں لیکن اداکار اورنگزیب سے علیحدگی کے بعد وہ ریحانہ صدیقی کے نام سے کام کرتی رہیں۔ وہ پی ٹی وی کے ڈراموں کے عروج کے دور میں ہر دوسرے ڈرامےمیں دکھائی دیتی تھیں۔

Back to top button