اداکارہ سحر خان دراز قد لڑکے سے شادی کی خواہاں کیوں؟

اداکارہ سحر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگر مستقبل میں شادی کا پلان بنا تو دراز قد لڑکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔سحر خان نے ’فیری ٹیل‘ کے علاوہ متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے اور انہیں ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل ہے، انہیں منفی کرداروں میں پسند بھی کیا جاتا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے متعدد مثبت کردار بھی ادا کیے ہیں۔حال ہی میں وہ کامیڈی شو مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر توجہ نہیں دیتیں، اداکارہ کے مطابق ہر شوبز شخصیت کو پیار کرنے والے افراد زیادہ ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر ان سے اپنائیت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ تنقید کرنے والے مٹھی بھر ہوتے ہیں، اس لیے وہ ایسے افراد کے کمنٹس پر توجہ ہی نہیں دیتیں۔ایک سوال کے جواب میں سحر خان نے بتایا کہ پہلے انہیں جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن ایک بار وہ اپنی دوست کے ساتھ ان کے گھر بیٹھیں تھیں کہ بتایا گیا کہ ان کے گھر بابا جی آتے ہیں، جس پر انہوں نے دوست کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ یہیں پر رکیں گی اور دیکھتی ہیں کہ بابا جی کون سے ہیں اور کیسے آتے ہیں۔سحر خان نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ ہی بیٹھیں تھیں کہ کمرے کی بند کھڑکی زور زور سے بجنے لگیں اور خوف کے مارے وہ بھی کانپنیں لگیں اور انہیں خوف کی وجہ سے کوئی قرآنی آیت تک یاد نہ آئی، واقعے کے بعد انہیں بھی جنات وغیرہ پر یقین ہونے لگا ہے اور وہ اب ایسے معاملات کو سنجیدہ لیتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوچنے اور کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے اور دوسرا یہ کہ انہیں تاحال خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لیے فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، انھوں نے کہا کہ وہ لڑکوں کے قد کے حوالے سے سنجیدہ ہوتی ہیں، وہ جب بھی شادی کریں گی لمبے قد کے لڑکے سے کریں گی، ان کی کوشش ہوگی کہ ان کا ہونے والا شریک حیات 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا ہو، سحر خان کے مطابق ہر لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہئے جو اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، کیوںکہ ایسے لڑکے بیوی کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔

Back to top button