امریکا نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟ ٹرمپ نے اندر کی بات بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا بھرپور جوابی کارروائی کر رہا ہے اور امریکی فوج اس وقت ایران کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے نزدیک اس واقعے کا جواب دینا انتہائی ضروری تھا کیونکہ امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حملے کا سخت اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مؤقف شروع سے واضح تھا کہ امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے فوری ردعمل ناگزیر تھا۔امریکی صدر کے مطابق فوجی کارروائی اسی وقت جاری تھی، تاہم انہوں نے آپریشن کی نوعیت، اہداف یا حملوں کے مقامات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

خیال رے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ ایک بیان میں کہہ چکے تھے کہ امریکا کو اپنے فوجی ہیلی کاپٹر پر ہونے والے حملے کا جواب دینا چاہیے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایرانیوں نے امریکا کے جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو مار گرایا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے اوپر معمول کی گشت کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مبصرین کے مطابق امریکی صدر کے تازہ بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان فوجی محاذ آرائی کے خدشات پر عالمی سطح پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

Back to top button