اداکارہ پونم پانڈے کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی اداکارہ پونم پانڈے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال جا پہنچی جس کے بعد ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں پونم پانڈے نے بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ خراب رہے۔ ایک ایسا شخص جو جانوروں کی طرح مارے اس کے ساتھ زندگی نہیں گزاری جا سکتی ۔پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے بالی ووڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔
اداکارہ پونم اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ بری طرح زخمی بتایا جا رہا ہے۔
پچھلے سال 2020 میں بھی اداکارہ پونم نے سیم کے خلاف انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ انہوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
