شعیب ملک سے شادی کے سوال پرعائشہ عمر کا صاف جواب

کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑتے ہوئے ٹوئیٹر صارف کو کھری کھری سنا دیں

اداکارہ کی قومی آل رائونڈر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے کافی شور ہوا تھا ، ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے سوال پوچھ لیا ، کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کی اور کہا ’’جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ۔

واضح‌ رہے کہ آل رائونڈر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کی ایک میگزین کے لیے کرائے گئی بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔

Back to top button