اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم
سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ہانیہ عامر نے فلم ’’جانان‘‘ کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا جن میں ’’تتلی‘‘، ’’عشقیہ‘‘، انا‘‘، نامعلوم افراد2‘‘ اور ’’پرواز ہے جنوں‘‘شامل ہیں۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو کہ پیسے کے اعتبار سے میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سویڈن سے بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا ٹیسٹ : پاکستان کی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر
شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔
