اداکار جیکی شیروف نے تبو کے ساتھ کیا زیادتی کی تھی؟


’’بازار‘‘، ’’ہم نوجوان‘‘ اور ’’کولی نمبر ون‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی عرف تبو کو محض 14 برس کی عمر میں اداکار جیکی شیروف نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا جس وجہ سے ان دونوں نے کبھی اکٹھے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔
تبو نے بالی ووڈ کے تقریباً ہر ایک ہیرو کے مد مقابل کام کیا لیکن آج تک لیجنڈری اداکار جیکی شروف کے ساتھ کسی فلم میں دکھائی نہیں دیں، اسکی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ یے۔اداکارہ تبو کی بڑی بہن فرح ناز بھی 80 اور 90 کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمار ہوتی تھیں، تبو کو بچپن سے ہی فلموں میں آنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے وہ اکثر اپنی بڑی بہن کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں، 1985 میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لئے موریشس گئیں جہاں فرح ناز اور جیکی شروف فلم میں کام کر رہے تھے، فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائد کیا کہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبو کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ یہ الزام سامنے آنے کے بعد جیکی شروف پراسرار طور پر غائب ہوگئے جبکہ فرح ناز کی طرف سے بھی اس معاملے کو زیادہ نہیں اُٹھایا گیا اور نہ ہی پولیس میں کوئی رپورٹ درج کرائی گئی۔
بالی ووڈ کے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تب تبو کی عمر صرف 14 سال تھی، اسی وجہ سے تبو نے کبھی اپنے فلمی کیریئر کے دوران جیکی شروف کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔
یہ واقعہ پیش آنے کے بعد لیجنڈری اداکار دیو آنند نے اسی سال 1985 میں ’ہم نوجوان‘ کے نام سے فلم بنائی، اس فلم کے لئے دیو آنند تبو کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تبو کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے اپنی ماں کو منانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وجہ یہ تھی کہ اس فلم میں ایک سین تبو کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی شامل کیا گیا تھا۔ فلم میں کام کرنے کی اجازت مل جانے کے بعد تبو نے صرف 14 سال کی عمر میں اپنا کردار زبردست طریقے سے نبھایا اور اسے خوب سراہا گیا۔ اب یہ تو تبو ہی بتا سکتی ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں ریپ کا سین حقیقت کے اتنا قریب کس طرح پکچرائز کرایا گیا۔
یاد رہے کہ جیکی شروف نے 1998 میں بننے والی فلم ’دو ہزار ایک‘ میں تبو کے ساتھ اداکاری تو کی تھی لیکن دونوں نے ایک دوسرے کے مد مقابل آنے سے گریز ہی کیا۔ اگر ان دونوں اداکاروں کے حوالے سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا جائے تو بھی انکی اکٹھی تصویریں اکا دُکا ہی ملتی ہیں جو کسی نہ کسی تقریب کی ہیں لیکن دیگر اداکاروں کی طرح تبو اور جیکی شروف کی باقاعدہ اکٹھی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

Back to top button