علی ظفر اور گل پانڑا کے کتھک ڈانس کی دھوم

گلوکار و اداکارعلی ظفر اور گل پانڑا کے کتھک ڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی۔گلوکارواداکارعلی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزرریلیزکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گلوکارکے ساتھ گانے میں پشتوکی معروف گلوکارہ گل پانڑا بھی موجود ہیں۔ دونوں گانے پرکتھک ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
علی ظفرنے مداحوں سے کہا کہ وہ ٹیزرسے محظوظ ہوں جب کہ مکمل گانا پشتون کلچرڈے پرریلیز کیا جائے گا جو کہ 22 ستمبر کو ہے۔
علی ظفر نے مزید لکھا کہ اس گانے میں ان کے ساتھ صرف گل پانڑا نہیں بلکہ ایک اورکواسٹار موجود ہے جس کا نام بھی مداحوں نے بتانا ہے۔
