اداکار فیروز خان دوسری شادی سے گریزاں کیوں؟

2022 میں اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان دوسری شادی کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دے سکے، حالانکہ ان کی پہلی اہلیہ میڈیا پر مستقبل میں دوسری شادی کرنے سے متعلق اعتراف کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو گئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں، دونوں کے درمیان طلاق کے بعد فیروز خان نے دوسری شادی پر بات نہیں کی البتہ اداکار کی سابق اہلیہ علیزے سلطان دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کر چکی ہیں۔

ایک مداح نے علیزے سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ سوچتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی اچھا شخص مل گیا تو وہ مستقبل میں وہ دوسری شادی کر پائیں گی؟ اس پر علیزہ سلطان نے شادی کے رشتے کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ ہر بات اور ہر چیز اپنے وقت پر ہو جاتی ہے، اُسی طرح حال ہی میں فیروز خان کے مداح نے بھی ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا۔

مداح نے اداکار سے پوچھا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو دوسری خاتون سے شادی کر لینی چاہئے، میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں، جس پر فیروز خان نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔

اسی طرح ایک اور مداح نے اداکار سے پوچھا کہ بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟ جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے شادی کے بعد کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا، 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

Back to top button