ارشد شریف کیس: کینیا میں سونے کی سمگلنگ کی تحقیقات بھی کی جائیں گی

وفاقی وزیر داخلہ کا سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کی تحقیقات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سےمتعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو ایف آئی اے اورانٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران پرمشتمل ہے۔

تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی ، جہاں وہ ارشدشریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی اسمگلنگ کے کاروبار سے متعلق قائم کمپنی کے کردار کا جائزہ لے گی، اور ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی،ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔

تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

Back to top button