ارشد ندیم کا کامن ویلتھ میں گولڈ میڈل، وزیراعظم، آرمی چیف کی مبارکباد

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
ایونٹ میں کامیابی کے بعد برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا ‘نیرج چوپڑا بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ارشد ندیم نے کہا اللہ انہیں صحت دے، وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی، پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ‘انجری کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ نیرج جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج صبح سویرے اٹھتے ہی حیرت انگیز خبر سننے کو ملی کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی ، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے ۔ ارشد صاحب کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیم میں نیا ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر شاباش ۔ پاکستان زندہ باد
واضح رہے کہ بھارتی ایتھلیٹ اور اولمپکس 2022 میں طلائی تمغہ اپنے نام کرنے والے نیرج چوپڑا انجری کے سبب کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کی نمائندگی نہیں کر سکے۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

Back to top button