کرونا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری، مزید 3 افراد جان کی بازی ہارگئے، 628 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کرونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

Back to top button