اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے  مقبوضہ مغربی کنارے میں  فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی خاتون سمیت 9  فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فورسز نے جینین کے سرکاری اسپتال پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی فورسز مغربی کنارے میں فلسیطینوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

Back to top button