اسرائیل کی جارحیت، فلسطین میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی

فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
