اسدعمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت نائب صدر شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چودھری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔
اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
