اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ،کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر  مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مظفرآباد شہر، ضلع کرم، ملحقہ علاقوں اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی اورگہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Back to top button