اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ، حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسلز/وارڈز کی ابتدائی فہرست 25 نومبر سے 24 دسمبر تک 30 دنوں میں تیار کی جائے گی اور اسے 27 دسمبر کو آویزاں کیا جائیگا ۔ 28 دسمبر سے 11 جنوری تک ووٹرز حد بندی اتھارٹی کے سامنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں ۔

دارالحکومت میں بلدیاتی حکومت کی مدت رواں سال فروری میں ختم ہو گئی تھی اور ای سی پی کو 120 دن کے اندر نئے انتخابات کروانے تھے، لیکن وقت پر انتخابات نہ ہو سکے۔حد بندی کا عمل شروع ہوا لیکن جولائی میں اس وقت روک دیا گیا جب وزارت داخلہ نے یو سیز کے حوالے سے اپنا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

حکومت نے ابھی تک یہ ایکٹ پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا ہے ، گزشتہ انتخابات میں اسلام آباد میں 50 یو سیز تھیں اور اب حکومت ان کی تعداد بڑھا کر 100 کرنا چاہتی ہے ۔ ایک بل کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 16 دسمبر سے 14 جنوری تک ابتدائی فہرست تیار کی جائے گی جو 15 جنوری کو نمائندگی اور اعتراضات کے لیے شائع کی جائے گی جبکہ دیگر مراحل مکمل کرنے کے بعد حتمی فہرست 23 فروری 2022 کو شائع ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں یونین کونسلز/وارڈز کی حد بندی کرنے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق 21 دسمبر سے 19 جنوری تک حلقوں/وارڈز کی ابتدائی فہرست مرتب کی جائے گی۔

Back to top button