کرونا کیسز کی شرح 2.2 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، گزشتہ روز 418 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 411 مریض صحت یاب ہوئے تاہم ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مجموعی طور پر 40 ہزار 143 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 14 ہزار 434 پنجاب، 13 ہزار 127 سندھ، 7 ہزار 690 کے پی کے، 3 ہزار 808 اسلام آباد، بلوچستان 644 ، گلگت بلتستان 263، اور آزاد جموں و کشمیر میں 644 ٹیسٹ کیے گئے۔

عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئی ہیں ، کے پی دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔

24 گھنٹوں پنجاب میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 3 ، سندھ میں کرونا وائرس کے بعد 2 جبکہ اسلام میں ایک ہلاکت سامنے آئی ، اسلام آباد کے 12 فیصد، پشاور میں 18 فیصد، فیصل آباد میں 13 فیصد اور ملتان میں 24 وینٹی لیٹرز بھر چکے ہیں۔

اب تک 12 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 579 ویکسین کے ڈوسز لگائی جا چکی ہیں‌ جس میں 7 کروڑ 87 لاکھ 47 ہزار 199 افراد نے جزوی جبکہ 4 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار 845 افراد ویکیسن کی مکمل خوارک لگائی حاصل کر چکے ہیں۔

Back to top button