اسلام آباد پولیس کا ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈائون ، پتھرائو ، متعدد زخمی

اسلام آباد پولیس نے قومی لائسنسنگ کے حوالے سے امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد ڈاکٹرز بھی زخمی ہوگئے۔

سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام امتحانات کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبا اور ڈاکٹرز کا قافلہ ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد پہنچا تو ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پی ایم سی کی عمارت پر پتھرائو کیا۔

ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے متعدد ڈاکٹرزخمی ہوگئے۔

Back to top button