اعظم سواتی پر برہنہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی پر برہنہ تشدد کرنے کے خلاف عدالت اعظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گرفتاری کے دوران سینٹر اعظم کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر عدالت کو پرائیویٹ پارٹس پر تشدد بارے آگاہ بھی کیا گیا، گرفتاری کے دوران رکھا گیا سلوک آئین اور انسان کے وقار کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا از خود نوٹس کیا جائے، واضح رہے کہ متنازع ٹویٹ کے جرم میں 22 اکتوبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Back to top button