افغانستان کی پاکستان کو ٹرین منصوبے کیلئے سیکیورٹی کی پیشکش

ازبکستان، پاکستان، قازقستان اور روس کو وسط ایشیائی ممالک کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں تک ٹرین رسائی دینے کیلئے افغانستان نے سیکیورٹی کی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستان ریلوے کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی سے ازبکستان، قازقستان اور افغانستان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے متعدد ممالک کو اپنی اشیا برآمد کر سکیں گے۔

ریلویز چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمٰن گیلانی نے بتایا کہ افغانستان اور پاکستان میں حکام کے تیار کردہ ٹرانس افغان ریلویز منصوبے کے تحت مزار شریف کو پشاور سے ملانے کے 2 راستوں پر غور کیا جا رہا ہے ، ایک 700 کلومیٹر جبکہ دوسرا 900 کلومیٹر طویل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی وی کو پرائیویٹ چینلز کی خاطر تباہ کیا گیا؟
پاکستان کا ماننا ہے کہ آسان مواصلات، تیز ٹرانسپورٹیشن اور تجارتی رکاوٹوں کی کمی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں کیوں کہ ان اقدامات سے پورے خطے کی جامع ترقی ہوگی اور معاشی نمو کے لیے خطے کا منسلک ہونا ناگزیر ہے۔

وفاقی حکومت نے ریل نیٹ ورک کے ذریعے ریجنل کنیکٹیویٹی بڑھانے پر کام شروع کر دیا ، کثیر الجہت مشترکہ ورکنگ گروپ کی دو روزہ کانفرنس چند روز قبل ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان، افغانستان، ازبکستان، روس اور قازقستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیئرمین ریلویز حبیب الرحمٰن گیلانی کانفرنس کی صدارت کی جس میں پاکستان کی متعدد وزارتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔

Back to top button