ریاست مخالف‘ تقریر پر گرفتار میر یوسف مستی کی ضمانت

ریاست کے خلاف اشتعال انگیز‘ تقریر کرنے پر حراست میں لیے جانے والے بلوچ متحدہ محاذ بی ایم ایم کے صدر میر یوسف مستی خان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

گوادر کو حق دو تحریک‘22 روز سے جاری ہے ، مطالبات کی منظوری کے لیے تحریک جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن نے شروع کی ۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچ رہنما مستی خان کو ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا ہے انہیں سیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا ، عدالت نے انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بی ایم ایم کے صدر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 121، 123-اے، 124-اے، 153، 109 اور 34 کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔بلوچ رہنما دھرنے کے شرکا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گوادر پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:APS کیس: حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا
دھرنے کے منتظمین نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔پولیس کی جانب سے تحریک کے سربراہ کو بھی حراست میں لینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

Back to top button