افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، مبینہ طور پر ملوث نادرا اہل کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق مبینہ طور پر ملوث نادرا اہل کاروں نےافغانیوں کو شناختی کارڈ اجراء کےلیے پاکستانی خاندانوں کا رکن ظاہر کیا۔پاسپورٹ دفترکےقریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کےبعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاسپورٹ کےحصول کا خواہشمند تھا،مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رکن ظاہر کرنے والی فیملی کو جاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا،تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کےبیانات لیے گئے ۔ایف آئی اے کے مطابق مبینہ طور پر ملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائےگی،نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیاگیا۔

Back to top button