امریکا نے پی ٹی آئی پابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کردیا

امریکا نے پی ٹی آئی پابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیوں کہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پر امن پاسداری کی مخالفت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےپریس بریفنگ میں کہاکہ سیاسی جماعت پر پابندی کےحکومتی بیانات دیکھے ہیں،ایسا محسوس ہوتا ہےکہ سیاسی پیچیدہ عمل کاآغاز کیاجا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اورفیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں،امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف ہے،ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کااحترام دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتےہیں۔امریکا جمہوری عمل اوروسیع تراصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کےاقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

Back to top button