پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے وفاقی حکومت کے  فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا،ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنامؤقف چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ کےبعد رکھے گی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سیدناصر شاہ نےکہا کہ پی پی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کےحق میں نہیں تاہم سیاسی جماعت کوبھی سیاسی جماعت کاطرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

Back to top button