پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15دنوں کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9روپے 99پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63پیسے فی لیٹر ہوگئی۔مٹی کا تیل ایک  روپے 85پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 183روپے 71پیسے فی لیٹر ہو گیا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 166روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار ہےاور لیوی 60روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق 12بجے سے ہوگا۔

Back to top button