افغان بورڈ نے خواتین کو کرکٹرزکھیلنے کی اجازت دیدی
افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین میر ویس اشرف نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ، نئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ خواتین کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اہم مطالبات میں سے ایک ہے۔
میر ویس اشرف نے کہا کہ ہماری لڑکیاں روزمرہ بنیادوں پر کرکٹ کھیلیں گی اور ہم انہیں بنیادی ضروریات کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی کوشش کریں گے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کرکٹ میں حالیہ تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افغانستان کرکٹ کی صورتحال جاننے کے لیے ایک گروپ قائم کریں گے۔
