علیزے شاہ کی یاسر نواز اور ہمایوں سعید سے بدتمیزی


اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے شوٹنگ کے دوران سینیئر اداکاروں ہمایوں سعید اور یاسر نواز سے بدتمیزی کرنے کی خبر اب سامنے آ گئی ہے۔ یہ خبر اداکار احسن خان کے ٹی وی پروگرام میں مہمانوں سے گفتگو کے دوران باہر آئی۔ ہوا یوں کہ احسن خان نے علیزے شاہ کا نام لیے بغیر نوید رضا سے سوال کیا کہ یاسر نواز نے ایک اداکارہ کے ناروا رویے کی شکایت کیوں کی تھی اور اس خاتون نے ایسا کیا کر دیا تھا۔ جواب میں اداکار نوید رضا نے کہا کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف یاسر نواز بلکہ ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کیا اور کئی مرتبہ بدتمیزی کی۔

اداکار نوید رضا کے مطابق علیزے شاہ اداکار یاسر نواز اور ہمایوں سعید سے کم عمر بھی ہیں اور وہ ان کے مقابلے میں نئی اداکارہ ہیں تو اس لحاظ سے انہیں نہ صرف ان کی عزت کرنی چاہیے تھی بلکہ اس بات پر فخر کرنا چاہیے تھا کہ سینیئر اداکاروں نے ان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری۔ نوید رضا نے ڈرامے کی شوٹنگ اور مناظر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علیزےشاہ ہٹ دھرمی میں اس حد تک گئیں کہ یاسر نواز کے ڈائیلاگ تک ڈرامے سے نکلوا دیے اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ان ڈائیلاگز پر سین شوٹ نہیں کروائیں گی۔ انہوں نے ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک مرتبہ یاسر نواز اپنے بال خشک کرنے کے لیے ڈرائر استعمال کر رہے تھے تو علیزے نے پہلے انہیں ٹوکا اور پھر انہیں دور جانے کا کہا۔

نوید رضا نے علیزے شاہ بارے کہا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں، انہیں اداکاری میں آگے جانا ہے، وہ اگر سینیئرز کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں گی تو ان کے کیرئیر کا کیا ہوگا؟ اداکار کا کہنا تھا کہ یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے بجائے علیزے کو شکر کرنا چاہیے تھا کہ ایک سینیئر اداکار نے انکے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری۔اسی طرح انہوں نے دعویٰ کیا کہ علیزے نے ہمایوں سعید کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور لوگوں کے سامنے یہ تک کہ دیا کہ وہ ان کی مدد کے بغیر بھی ڈراموں میں رول حاصل کر سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ، یاسر نواز اور نوید رضا نے 2020 کے مقبول ڈرامے ’میرا دل، میرا دشمن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس ڈرامے میں علیزے نے دولت کی خاطر خود سے دگنی عمر یعنی۔کے بندے یعنی یاسر نواز سے شادی کی تھی جب کہ جس لڑکے سے وہ محبت کرتی تھیں وہ ان کے شوہر کی بڑی بیٹی کا شوہر بنتا ہے، یعنی وہ علیزے شاہ کا داماد بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی

دوسری جانب علیزے شاہ نے سنیئرز سے بدتمیزی کرنے کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کوئی ان کے ساتھ بدتمیزی کرے گا تو وہ بھی اسکے ساتھ ویسا ہی رویہ اختیار کریں گی۔ علیزے نے کہا کہ جس طرح گھر کے کسی ایک فرد کی دوسرے کے ساتھ نہیں بنتی، اسی طرح بعض اوقات شوٹنگ کے دوران بھی کچھ اداکاروں کی ایک دوسرے سے کیمسٹری نہیں ملتی۔

Back to top button