افغان فوج اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپ میں 28 ہلاکتیں

افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 طالبان جنگجو مارے گئے۔ افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 اہلکار اور 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ مارے گئے جب کہ 10 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button