اقرا عزیز کا نیا ڈرامہ ’جھوٹی‘ کاٹیزر سامنے آتے ہی تنقید کا شکار

نامور اداکارہ اقرا عزیز کے نئے آنے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ کے 2 مختصر دورانیے کے ٹیزر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئے۔تاہم ’جھوٹی‘ کو ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔


’جھوٹی‘ کے سامنے آنے والے 2 مختصر ٹیزرز کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے۔


ایک ٹیزر میں ڈرامے کی مرکزی کاسٹ اقرا عزیز اور احمد علی بٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دونوں کی شادی کے معاملے کو بھی دکھایا گیا ہے۔ جب کہ دوسرے مختصر ٹیزر میں صرف اقرا عزیز کو دکھایا گیا ہے جنہیں گھر میں ایک شیشے کے سامنے ’گھریلو تشدد‘ کا ڈراما رچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شادی کے بعد اقرا عزیز اپنے دکاندار شوہر اور سسرالیوں پر گھریلو تشدد کا ڈراما رچانے کی کوشش کرتے ہوئے مکروہ انداز میں ہنستی ہیں۔
شائقین کی جانب سے اسی ٹیزر کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ڈرامے کی ٹیم پر پاکستان کے اہم ترین اور سنگین مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام بھی لگایا۔
5e11c2d559634ٹوئٹر پر کئی مداحوں نے اقرا عزیز کی جانب سے مذکورہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے اور خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد پر ڈراما رچانے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ اقرا عزیز بھی اہم ترین مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے والے ڈرامے میں کردار ادا کریں گی۔

5e11c3224f26c

کئی ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ’جھوٹی‘ میں گھریلو تشدد کو صرف جھوٹ کے طور پر دکھائے جانے سے ملک کے ایک اہم اور سنگین مسئلے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور لوگ اس حوالے سے خواتین کو ہی قصور وار ٹھہرائیں گے۔

 

کئی مداحوں نے ڈرامے کے پروڈیوسر، ہدایت کار، اداکاروں اور نجی چینل اے آر وائی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ور مداحوں نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی چینل کو اشتہارات دینا بند کریں۔

5e11c3980d3df

ڈرامے پر آن لائن تنقید کے بعد تاحال اقرا عزیز یا احمد علی بٹ سمیت دیگر ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button