الیکشن کمیشن کا سندھ میں الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تمام اضلاع میں الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے کسی ضلع میں الیکشن ملتوی نہیں کیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اور پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے معاملے پر غور کیا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور دادو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے جس کے بعد پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی۔

Back to top button