الیکشن کمیشن کا 24نشستوں پرضمنی الیکشن اپریل میں کرانے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی 24نشستوں پر ضمنی الیکشن اپریل میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب متعلق شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بندوبست کرلیا۔الیکشن کمیشن سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے بعد شیڈول جاری کرے گا
ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری کی صدر بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی قرار،مریم نواز اور علی امین گنڈاپور کے وزیراعلی بننے سے قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست خالی ہوئی۔
