الیکشن کمیشن کے باہرگولی چلانے والا اہلکار،MNA صالح محمدگرفتار

توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کے پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، اسلام آباد پولیس نے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

فائرنگ کرنے والا پولیس کا اہلکار ایم این اے صالح محمد کا گن میں تھا، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی ایم این اے کو بھی گرفتار کرلیا ہےاس دوران پی ٹی آئی پارٹی کارکنوں نے ایم این اے صالح محمد کو چھڑا لیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس صالح محمد کو دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، اور یہ کہ وہ عمران خان کیلئے جان بھی دے سکتا ہے،گرفتاری سے قبل ایم این اے صالح محمد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے کے پی پولیس کے اہلکار نہیں تھے بلکہ اسلام آباد پولیس نے خود فائرنگ کی، میرے دو گن مینز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Back to top button