امریکہ سے افغانستان کیلئے 9 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ

پاکستان نے افغانستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ سے 9 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

 شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہائوس لندن  میں برطانوی و پاکستانی کمیونٹی سے  خطاب کے دوران خبردار کیا کہ افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے نو ارب ڈالر جاری کرے ۔

وزیر خارجہ نے کہا  کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے ، افغان عوام کی امداد کے لیے تعاون کر رہے ہیں، برطانیہ افغانستان سے رابطہ کرے وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ پاکستان اکیلا افغان مسئلے کو حل نہیں کرسکتا اور یہ نہ صرف پاکستان  بلکہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا یہاں آ کر  دیکھ سکتا ہے ، مغرب ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کے درپے ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے ۔

Back to top button