رمیز راجہ نے کیوریٹرز کو معیاری بیٹنگ وکٹوں کی تیاری کا ٹاسک دیدیا

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملک میں غیر معیاری وکٹوں کی تیاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ذمہ داروں سے سختی سے پوچھ گچھ کی ہے ۔

راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران غیر معیاری وکٹوں کی تیاری پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  چھ اکتوبر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے معیاری بیٹنگ وکٹوں کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

 پی سی بی چیئرمین نے موقف اپنایا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر اچھی وکٹوں کی تیاری وقت کی ضرورت ہے تاکہ  بیٹسمینوں کو ورلڈکپ کے لیے زیادہ اچھا تیاری کا موقع مل سکے، وکٹیں غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اچھی اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بہت ضروری ہیں۔

Back to top button