سی ٹی ڈی نے کراچی سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے
انسداد دہشتگردی فورس نے کراچی میں ماڑی پور روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی فورس حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے نے مل کر کراچی میں نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ۔
انسداد دہشتگردی فورس حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس نامی دہشتگرد شامل ہیں، دہشتگردوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ، دونوں اسلحہ چلانے اور بارودی مواد سے دھماکے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
انسداد دہشتگردی فورس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نسیم اللہ کالعدم تنظیم داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے، نسیم اللہ 2013 میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر کوئٹہ سے خضدار اسلحہ اور بارود سے بھری ڈاٹسن لے کر گیا تھا اور اسلحہ اور بارود سے بھری ڈانس عبداللہ بروہی کے حوالے کی تھی ، دہشتت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
