امریکہ کا جنگ زدہ یوکرین کیلئے 40 ملین ڈالر امداد کا اعلان

امريکی ڈيموکريٹس جنگ زدہ يوکرين کو اضافی 40 بلين ڈالر کی امداد فراہم کريں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائيڈن نے انسانی بنيادوں پر مدد اور عسکری مدد کی مد ميں تينتيس بلين ڈالر مانگے تھے، مگر ڈيموکريٹس چاليس بلين فراہم کرنے کی تياری ميں ہيں، جس سے يہ تاثر ملتا ہے کہ روسی جارحيت کے خلاف امريکا کی دونوں بڑی سياسی جماعتيں يکساں موقف کی حامل ہيں۔
صدربائیڈن کے بقول کانگريس اگلے امدادی پيکیج کی منظوری جلد دے دی گی تاکہ اسلحے کی فراہمی ميں رکاوٹ نہ آئے۔
واضح رہے کہ يہ امريکا کی ’لينڈ ليز‘ حکمت عملی کے تحت کيا گيا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے وقت بھی اپنائی گئی تھی جب امريکا اپنے يورپی اتحاديوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔
