انجری کےسبب شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفرید انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اورانگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقپی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اورانڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینزاور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کوآرام تجویز کیا، ان کو چارسے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے۔

شاہین آفریدی کی ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی،اس کے علاوہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں۔

انکا کہنا ہے وہ ایک بہادرنوجوان ہیں، وہ جلد بھرپورانداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے،شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

Back to top button