انٹربینک میں ڈالر 176 روپے پر آ گیا

ملک میں ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اُڑان ، قیمت 176 روپے کی سطح پر آ گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافے دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں قیمت 174.20 روپے ہوئی تاہم کچھ ہی دیر بعد مزید 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت 174.37روپے کی سطح پر آ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی گئی اور یہ اضافہ 1.82 روپے تک ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کا ریٹ 176 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہو جائے گی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 176.50 روپے پر آگئی۔

Back to top button