گھریلو صارفین کو دن میں‌ 3 مرتبہ گیس فراہمی کا منصوبہ

گیس کی قلت کو کم کرنے کے لیے دسمبر سے مارچ کے دوران ملک میں ایل این جی کی فراہمی کے ساتھ گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس فراہمی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ حکومتی منصوبہ 22-2021 کے موسم سرما کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا حصہ بتایا جا رہا ہے جو اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو دیا گیا۔

وزارت توانائی کے مطابق رہائشی شعبے کو گیس صرف کھانا پکانے کے لیے دن میں تین بار بحال ہوگی ، گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی ڈائیورژن کو سسٹم کے آپریشنل استحکام کو کم رکھا جائے گا ، ادارے کی جانب سے جنوری، فروری اور مارچ میں ایل این جی کی کم دستیابی کی اطلاع دی گئی ہے۔

دسمبر میں کُل شارٹ فال تقریباً 22 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین کیوبک فٹ فی یوم) ہوگا، جو جنوری میں بڑھ کر 137 ایم ایم سی ایف ڈی رہے گا اور پھر فروری اور مارچ میں دوبارہ کم ہو کر 75 ایم ایم سی ایف ڈی پر آ جائیگا۔

Back to top button