اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں200 روپے پرپہنچ گیاہے.
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان گزشتہ 6 روز سے جاری ہے،جو منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں 200 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا.
پیر کے روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 197 روپے پر بند ہوا۔
منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔
