شاہ رخ اور سری دیوی کی بیٹیوں کی نئی فلم ’’آرچی‘‘

معروف بھارتی شاعر اور سکرین رائٹر جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر نے اپنی آنے والی فلم ‘آرچی’ میں شاہ رخ خان اور سری دیوی کی بیٹیوں اور امیتابھ بچن کے نواسے کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا ہے۔ زویا اختر بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں معروف ہدایت کارہ اور سکرین رائیٹر کے طور پر پہچان رکھتی ہیں۔ انکی نئی آنے والی فلم ’’آرچی‘‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ زویا اختر اس سے قبل زندگی نہ ملے گی دوبارہ، لک بائی چانس، دل دھڑکنے دو، بمبئی ٹاکیز، گھوسٹ سٹوریز اور تلاش جیسی فلموں کے لیے ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ آرچی کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے، دلچسپ بات یہ یے کہ آنے والی اس فلم میں امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
’آرچی‘ کے ٹیزر میں کئی دیگر شوبز شخصیات کے کم عمر اور جواں سال بچوں کو بھی مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے، نیٹ فلیکس سمیت فلم ساز زویا اختر نے ’آرچی‘ کے کرداروں کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے شائقین کو بتایا کہ اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ ’آرچی‘ کے ہندی ورژن میں سہانا خان کی بیٹی ’ورونیکا‘ جبکہ خوشی کپور کی ’بیٹی‘ اگستیا نندا ’آرچی‘ کے کردار میں دکھائی دیں گے، پہلے چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر ’آرچی‘ کے کردار کے لیے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا، انہیں فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فلم کے ٹیزر میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ اسے آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، ’آرچی‘ کے ہندی ورژن کی کہانی اسی نام سے شائع ’’کامک بک‘‘ سے ماخوذ ہے اور اسی پر امریکا میں ٹی وی سیریز بھی بنائی جا چکی ہے، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی’آرچی‘ کے کردار نوعمر اور جواں سالہ ہیں اور اس کی کہانی بھی بڑھتی عمر کے مسائل میں اُلجھے جوانوں کے گرد گھومتی ہے، اس کے ہندی ورژن کی ہدایات زویا اختر نے دی ہیں۔
