انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
پاکستانی ٹیم کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کرکٹ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، قاسم اکرم دونوں ایونٹس کے دوران ٹیم کی قیادت کرینگے۔
ایشیا کپ یو اے ای جبکہ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا ، دونوں ایونٹز کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سابق اوپننگ بلے باز اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، راؤ افتخار باؤلنگ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ کی ذمہ دارایاں ادا کرینگے جبکہ تیمور اعظم ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا ایک اور جوان دھرتی ماں پر قربان
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی ، معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر شامل ہونگے جبکہ غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز کھلاڑی ہونگے۔
